بابر اعظم ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کی فہرست میں نامزد

بابر اعظم ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کی فہرست میں نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی نے گزشتہ روز سال کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کے لیے 4 نامزدگیاں کی تھیں جس میں پاکستان کے محمد رضوان، سری لنکا کے ہسا رنگا، آسٹریلیا کے مچل مارش اور انگلینڈ کے جوز بٹلر کا اعلان کیا تھا۔اب آئی سی سی نے ون ڈے کے پلئیر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کےلیے نامزد کردہ بہترین کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقا کے ینامن ملان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم بیٹنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلا نمبر ہے۔

Watch Live Public News