اوپن یونیورسٹی کا ملتوی شدہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری

اوپن یونیورسٹی کا ملتوی شدہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری
اسلام آباد ( پبلک نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملتوی شدہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا۔ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن، اسلام آباد راولپنڈی میں او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے امتحانات ملتوی کئے تھے۔ خیبرپختونخواہ میں امتحانات اب 17 جنوری، اسلام آباد، راولپنڈی میں 18جنوری کو ہوں گے۔ امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پہلے سے جاری کی گئی رول نمبر سلپس امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گی۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔