کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجادی، عالمی ادارہ صحت کی وارننگ جاری

کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجادی، عالمی ادارہ صحت کی وارننگ جاری
اسلام آباد ( پبلک نیوز) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ڈیلٹا اور اومی کرون وائرس کووڈ 19 کا سونامی لا رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے ڈیلٹا اور اومی کرون کے پھیلائو کے باعث وارننگ جاری کر دی۔ امریکہ اور یورپ کے کئی ممالک میں کووڈ 19 کے کیسز میں ریکارڈ اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اومی کرون ڈیلٹا وائرس کے مقابلے میں کم خطرناک لیکن انتہائی متعدی ہے۔ اومی کرون کے باعث ماہرین نے بھارت میں کووڈ 19 کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ ماہرین کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بھارت میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ سامنے آ چکا ہے۔ برطانیہ جیسی صورتحال بھارت میں ہوئی تو یومیہ 14 لاکھ کیسز سامنے آئیں گے۔ این سی او سی کے مطابق کووڈ 19 کے باعث مزید 3 مریض چل بسے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 482 مریض سامنے آگئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50662 کووڈ ٹیسٹ کئے گئے۔ پاکستان میں کووڈ 19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 10009 ہوگئی۔ پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 55 ہزار 931 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں 76 کوود مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ آزاد کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔ کووڈ سہولیات والے 640 اسپتالوں میں 694 مریض داخل ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔