لاہو: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے مکی آرتھر کو لانے کے لئے ہیڈکوچ کا عہدہ ختم کرکے ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مکی آرتھر اب کوچ کی بجائے ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے۔ مکی آرتھر یکم اپریل سے ٹیم کو جوائن کریں گے، مکی آرتھر ٹیم کیلئے آن لائن دستیاب ہوں گے، مکی آرتھر ٹیم کے ساتھ متعدد ٹورز پر براہ راست موجود نہیں ہوں گے۔ مکی آرتھر ڈربی شائر کے ساتھ کنٹریکٹ کے باعث پاکستان ٹیم کو جوائن نہیں کریں گے۔ پی سی بی نے پاکستان ٹیم کے مینجر کو بھی ہٹانے کا عندیہ دے دیا۔ پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے جی ایم ریحان الحق کو نیا ٹیم مینجر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔