عمران خان کی 10 سال قید کی سزا پر پی ٹی آئی رہنماوں کے بڑے بیانات

PTI leaders statement
کیپشن: PTI leaders
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) سائفر کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید بامشقت سنا دی گئی ہے، اس پر پی ٹی آئی کے رہنما بھرپور مذمت کررہے ہیں، اسد قیصر اور تیمور خان جھگڑا نے اہم ویڈیو پیغامات جاری کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ "بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود کو ۱۰ سال غیر قانونی سزا دلوا کر جج ابوالحسنات نے قانون کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا, اس فیصلے کے خلاف ہم ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جائینگے اور یہ فیصلہ جلد کالعدم ہوجائے گا۔ میری تمام ورکرز سے اپیل ہے کہ اپنا پورا زور 8 فروری کے الیکشن پر مرکوز کریں اور عمران خان کو جتوا کر اس نظام کو شکست دیں۔

دوسری جانب تیمور خان جھگڑا نے کہا یہ ٹرائل ، ٹرائل نہیں تھا اور نہ یہ سزا، سزا رہے گی،یہ اس لئے دی گئی ہے کہ آپ الیکشن سے پہلے مایوس ہوں مگر ہم سب نے پرامن رہنا ہے، ہماری جنگ آئین اور قانون کی ہے اور ہم سب نے 8 فروری کو ریکارڈ ٹرن آوٹ ووٹ عمران خان کو دینا ہے، 8 فروری کو سارے پاکستانیوں نے نکلنا ہے اور ثابت کرنا ہے کہ ملک کے ہر کونے سے ایک ہی آواز نکلتی ہے اور وہ ہے عمران خان کی۔