الیکشن 2024، اہم سیاسی پارٹی کےانتخابی امیدوار حرکت قلب بند ہونے پرانتقال کرگئے

الیکشن 2024، اہم سیاسی پارٹی کےانتخابی امیدوار حرکت قلب بند ہونے پرانتقال کرگئے
کیپشن: Election candidates
سورس: Web desk

(ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے کوہاٹ سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار عصمت اللہ خان منگل کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ وہ 2024 کے عام انتخابات میں PK-91 کوہاٹ سے امیدوار تھے۔

تفصیلات کےمطابق پی کے 91 کوہاٹ اے این پی کے امیدوار عصمت اللہ خٹک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں،انکی نماز جنازہ 5 بجے لاچی کے مرکزی عیدگاہ میں ادا کردی گئی، عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کا امیدوار پی کے 91 (کوہاٹ) عصمت اللہ خٹک کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پی کے 91 کوہاٹ کے نامزد امیدوار عصمت اللہ خٹک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم قومی تحریک کے ایک مخلص اور سرگرم رکن تھے اور آخری سانس تک نظریہ باچا خان کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے رہے۔

 ان کی اچانک رحلت انکے اہل خانہ کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے لئےبھی ایک بڑا صدمہ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی دکھ کے ان لمحات میں مرحوم کے پورے خاندان کے ساتھ شریک ہے۔ اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جنت میں اعلی مقام اور پسماندگان و لواحقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔

Watch Live Public News