سیاسی میدان میں مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل

سیاسی میدان میں مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل
کیپشن: PMLN
سورس: web desk

ویب ڈیسک:8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد سیاسی پارٹیوں کے قائدین کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی طرف دیکھ رہے ہیں کچھ پیپلزپارٹی کا حصہ بن چکے ہیں تو کچھ نے ن لیگ کو ترجیح دی ہے، 2 نومنتخب آزاد ارکان مسلم لیگ  کا حصہ بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے 2 نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان اسمبلی کے 2 نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقے 41 اور 51 سے نو منتخب آزاد ارکان ولی محمد اور عبدالخالق نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ شہباز شریف اور 2 آزاد ارکان کی ملاقات میں صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور پارٹی رہنما جمال شاہ بھی موجود تھے۔

ن لیگی صدر نے ولی محمد اور عبدالخالق خان کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارک باد دی اور ان کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان کے استحکام کے لیے کردار ادا کیا، جو لائق تحسین ہے، اس وقت پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے۔