الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
کیپشن: الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے شیڈول کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک:  الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب 2024 کے شیڈول کی منظوری دے دی ۔

تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کےلئے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی ،اس حوالے سے کاغذات نامزدگی 2مارچ دن بارہ بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح  رہے کہ صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ  کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔