لاہور(پبلک نیوز) سیشن عدالت نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا . عدالت نے ایک ملزم کو سزائے موت اور ایک ملزم کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا . ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ خان نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا. عدالت نے ملزم شہریار عرف کالا کو موت کی سزا کا حکم سنایا جبکہ ملزم شہریار عرف کالا کو پانچ لاکھ معاوضہ اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی. عدالت نے ملزم محمد عاطف عرف بھلو کو عمر قید اور پانچ لاکھ معاوضہ اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی. ملزمان کے خلاف تھانہ مغل پورہ میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے . ملزمان نے بیکری پر ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا.