کراچی (پبلک نیوز) رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے ارباب رحیم کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ سیاسی گداگر سندھ میں اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں. اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ ارباب رحیم کو تھر کے عوام نے عبرت ناک شکست دی، اسی ارباب غلام رحیم نے 2007 میں عمران خان کے سندھ داخلے پر پابندی لگائی تھی، سندھ کے عوام باشعور ہیں پہلے ہی ان سیاسی بہروپیوں کو پہچاننے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کل بھی پی پی پی کے ساتھ تھی اور آج بھی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ سندھ میں ملا بھی تو ارباب رحیم ، سلیکٹڈ وزیراعظم قومی خزانے سے سیاسی یتیموں کو پال رہے ہیں. واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو سندھ کے معاملات پر وزیراعظم کا معاون خصوصی نامزد کیا گیا ہے.