’بغیر ویکسین کوئی بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل نہیں ہو سکے گا‘

’بغیر ویکسین کوئی بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل نہیں ہو سکے گا‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سینیٹ سیکرٹریٹ کا بڑا فیصلہ، بغیر ویکسی نیشن کے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہر شخص کے داخلے پر پابندی عائد۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیاہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی ملازم یا مہمان بغیر ویکیسن کے پارلیمنٹ میں نہیں آ سکے گا۔ فیصلے کا اطلاق 2 اگست سے ہوگا۔ بار بار کہنے کے باوجود بہت سے ملازمین نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کیا جانب سے کہاگیا ہے کہ پارلیمنٹ کے سیکورٹی اسٹاف کو فیصلے سے باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کورونا کی چوتھی لہر سے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔