لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے انڈین ویرینٹ ڈیلٹا کے بعد کیلیفورنیا ایپسیلون وائرس پھیلنے لگا۔ پنجاب سے 5 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم کیلیفورنیا ایپسیلون وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے۔ صوبہ پنجاب میں اب تک23سیمپلز میں سے 5 میں کیلیفورنیا ایپسیلون کی تشخیص ہوئی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل درآمد کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے بعد کیلیفورنیا ایپسیلون کے کیسز پاکستان میں سامنے آنا باعث تشویش ہیں جو کسی بھی نئے خطرے سے دو چار کر سکتے ہیں۔