کراچی (پبلک نیوز) کورونا وائرس کا پھیلاؤ، محکمہ داخلہ سندھ نے صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ لاک ڈاؤن آج سے 8 اگست تک جاری رہے گا۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن سندھ بھر میں ہو گا۔ انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ بین الصوبائی اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہےگی۔ سماجی مذہبی سیاسی اجتماعات تقریبات پر پابندی ہوگی۔ تعلیمی ادارے کوچنگ سینٹر بند رکھےجائیں گے۔ کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ 9روز کے لیے سندھ میں شیڈول تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔ ریسٹورنٹس صرف ہوم ڈیلیوری کر سکیں گے۔ گوشت سبزی، دودھ، کریانہ اسٹور، بیکریاں صبح 6سے شام 6 بجے تک کھلیں گی۔ شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری طور پر نکلنے پر پابندی ہوگی۔ کار میں دو سے زائد افراد سفر نئیں کرسکیں گے۔ ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔