مشہور آسکر تھپڑ: ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی

مشہور آسکر تھپڑ: ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی
ہالی ووڈ کے اداکار ول اسمتھ نے آسکر ایوارڈ کی تقریب میں کرس راک کو تھپڑ مارنے کے 4 ماہ بعد ان سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "میں معذرت خواہ ہوں، میرا رویہ ناقابل قبول تھا، اور جب بھی آپ بات کرنے کو تیار ہوں میں حاضر ہوں۔" امریکی سٹار ول اسمتھ نے جمعے کی رات سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا، جس میں انھوں نے 28 مارچ کو آسکر کے دوران سٹیج پر اپنے ساتھی کرس راک کو تھپڑ مارنے کے بارے میں بات کی، اور اس واقعے کے 4 ماہ بعد راک سے معافی مانگی۔ ویڈیو کی شروعات اسکرین پر لکھے گئے ایک پیغام سے ہوئی جس میں کہا گیا تھا: "پچھلے کچھ مہینوں سے، میں بہت سوچ رہا ہوں، اور آپ نے بہت سارے سوالات کئے ہیں جن کا میں جواب دینا چاہتا ہوں"۔ ویڈیو کے دوران ول اسمتھ کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے، اور اپنے مداحوں کی طرف سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے جوابات دینے لگے، ایک مداح نے ان سے پوچھا "آپ نے آسکر ایوارڈ کی تقریب میں کرس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد ان سے معافی کیوں نہیں مانگی؟" https://twitter.com/MajestyRia/status/1553037356701138945?s=20&t=1Hnx3ZdUxa9EByMHcLzBXg اس پر ول اسمتھ نے مزید کہا کہ: "میں نے کرس راک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، اور مجھے جو پیغام ملا ہے وہ یہ ہے کہ وہ بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، اور جب وہ تیار ہوں گے تو وہ مجھ سے رابطہ کریں گے۔" ول اسمتھ نے کرس راک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "میں آپ سے معافی مانگتا ہوں، میرا رویہ ناقابل قبول تھا، اور جب بھی آپ بات کرنے کے لئے تیار ہوں، میں یہاں ہوں۔ " انہوں نے اس موقع پر کرس کی والدہ اور اس کے اہل خانہ سے بھی معافی مانگنے کی بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: اہلیہ کیساتھ مذاق، ول اسمتھ آپے سے باہر ہوگئے، کرس راک کو تھپڑ جڑ دیا خیال رہے کہ آسکر ایوارڈ کی تقریب کے میزبان کرس راک کو ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ کیساتھ مذاق مہنگا پڑ گیا تھا۔ ول اسمتھ یہ حرکت برداشت نہ کر سکے اور بھری محفل میں سٹیج پر جا کر ان کے چہرے پر زناٹے دار تھپڑ جڑ دیا۔ ول اسمتھ کو اس تقریب میں فلم ‘کنگ رچرڈ’ میں بہترین اداکاری کرنے پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ تاہم تقریب کے دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب میزبان کرس راک نے ول اسمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکیٹ سمتھ کے منڈھے سر کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔ https://twitter.com/AzCardinals1988/status/1508270502694989831?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1508270502694989831%7Ctwgr%5Efc4e65dc5d7af1746bf3afe74cbc1ea0c0f640a1%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F64438%2F کرس راک نے تقریب کے دوران ول اسمتھ کی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘جیڈا، ہم جی آئی جین ٹو کا مزید انتظار نہیں کرسکتے۔’ خیال رہے کہ فلم ‘جی آئی جین’ 1997ء میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی جس میں ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی مور نے ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا تھا جس کا سر منڈا ہوا تھا۔ کرس راک نے اپنے مذاق میں اسی فلم کے کردار کا حوالہ دیا۔ کامیڈین کرس راک کا یہ کہنا ہی تھا کہ جیڈا پنکیٹ اسمتھ کے چہرے پر ناگواری کے آثار نظر آنے لگے، تاہم ول سمتھ یہ بات سن کر مسکراتے رہے لیکن اس کے بعد وہ ایک دم اٹھے اور سٹیج پر جا کر کرس راک کے چہرے پر زناٹے دار تھپڑ جڑ دیا۔ https://twitter.com/theferocity/status/1508270835353718794?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1508270835353718794%7Ctwgr%5Efc4e65dc5d7af1746bf3afe74cbc1ea0c0f640a1%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F64438%2F آسکر ایوارڈ کی تقریب میں موجود تمام مہمان اس واقعے کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے۔ پہلے پہل تو لوگ سمجھے کہ یہ شاید تقریب کے سکرپٹ کا حصہ ہے لیکن ول سمتھ واپس آتے ہی اپنی سیٹ پر بیٹھے اور کرس راک کو شدید قسم کی لغویات بکنا شروع کر دیں۔ اس کے بعد وہی ہوا جس کی امید کی جا رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر جیڈا اور ول سمتھ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ بعد ازاں منجھے ہوئے اداکاروں کے مقابلے میں ول سمتھ کو ‘کنگ رچرڈ’ میں لافانی کردار ادا کرنے پر آسکر ایوارڈ 2022 کا حق دار ٹھہرایا گیا۔ ول سمتھ سٹیج پر پہنچے اور پرنم آنکھوں سے ایوارڈ وصول کیا اور ساتھ ہی معافی مانگی کہ ان سے کرس راک کیساتھ حرکت سرزد ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ناصرف اکیڈمی کی انتظامیہ بلکہ اپنے ساتھی اداکاروں سے بھی معافی کا طلبگار ہوں۔ https://twitter.com/KingRichardFilm/status/1508282455597277191?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1508282455597277191%7Ctwgr%5Efc4e65dc5d7af1746bf3afe74cbc1ea0c0f640a1%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F64438%2F یہ بات ذہن میں رہے کہ ول اسمتھ نے فلم ‘کنگ رچرڈ’ میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ور وینس ولیمز کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔ ہالی ووڈ اداکار نے تقریب سے اپنی تقریر کے دوران اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ محبت بعض اوقات آپ کو پاگلوں والی حرکت کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ تاہم بعض لوگ آسکر ایوارڈ کی تقریب میں پیش آنے والے اس واقعے کو سکرپٹ کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق ول اسمتھ اور کرس راک منجھے ہوئے اداکار ہیں، ان دونوں کو پتا ہے کہ کیا کرنا ہے۔ سمتھ اور کرس نے کسی کو پتا ہی نہیں چلنے دیا کہ اصل میں کیا ہوا، یہی تو ان دونوں کی ایکٹنگ کا خاصہ ہے۔ یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ ول اسمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکیٹ سمتھ کو بالوں کی بیماری کا سامنا ہے۔ انہوں نے 2018ء میں دیئے گئے انٹرویو میں خود اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ ایلوپیشیا نامی ایک بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کے بال جھڑنا شروع ہو چکے ہیں۔ بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ ول اسمتھ کو اس لئے غصہ آیا تھا کہ کرس نے ان کی بیمار اہلیہ کا مذاق اڑایا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔