ویب ڈیسک: پاکستانی معروف سیاسی شخصیت اور میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین سے شادی کر کے شہرت حاصل کرنے والی ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف، نئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جس میں دانیہ شاہ کو ٹک ٹاکر اور وکیل حکیم شہزاد کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختلف ویڈیوز میں دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد کی جیل میں اچانک طبیعت خراب ،شوکت خانم ہسپتال منتقل
ویڈیو میں دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے چند ماہ قبل دوسری شادی کرلی ہے۔ میری زندگی میں کافی مسائل چل رہے تھے۔ مجھے ایک مِحرَم کی ضرورت تھی۔
ایک اور وائرل ویڈیو میں حکیم شہزاد کو ایک موٹر ہائی وے پر کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں ان کے ہمراہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بریکنگ نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کی اچانک طبیعت ناساز
اس ویڈیو میں انہوں نے دانیہ شاہ سے اپنے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں نے دو سے تین ماہ قبل نکاح کرلیا ہے۔
حکیم شہزاد کون ہیں؟
خیال رہے کہ چند ماہ قبل دانیہ شاہ نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی وراثت میں اپنا حصہ لینے کے لیے ایک 2 کروڑ روپے کے عوض وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔
تاہم اب حالیہ وائرل ویڈیو بیان میں دانیہ شاہ مذکورہ وکیل حکیم شہزاد سے اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔