بریکنگ نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کی اچانک طبیعت ناساز

بریکنگ نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کی اچانک طبیعت ناساز
کیپشن: بریکنگ نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کی اچانک طبیعت ناساز

ویب ڈیسک: ترجمان وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی جس کی وجہ سےآج ہونے والا دورہ ایران ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایران کے دورہ پر وفد کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔

ایران کے منتخب صدر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایران کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار آج تہران میں منعقد ہونے والی ایران کے منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

  دورہ دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

وزیر اعظم کی طبیعت ناسازی کے باعث گزشتہ روز کی تمام مصروفیات بھی منسوخ کردی گئیں تھیں۔

Watch Live Public News