پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 30 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 30 جون 2021
پاکستان میں کورونا سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 281 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 979 نئے کیس رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح2 اعشاریہ 32 فی صد پرآگئی،31 ہزار606 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج،ایک ہزار871 کی حالت تشویشناک۔پنجاب بھرکے اسکولوں میں کل سےاگست تک موسم گرما کی چھٹیوں کااعلان،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی بچوں اور اہلخانہ سے کورونا احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کی اپیل،اسلام آباد میں بھی اسکول 18 جولائی سے 2 اگست تک بندرہیں گے۔اوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی، پیٹرول 6 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش، سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال، حمتی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔قومی اسمبلی نے فنانس بل2021کی کثرت رائے سے منظوری دے دی، آج رواں سال کا ضمنی بجٹ بھی منظور کرانے کےلئے حکومتی حکمت عملی تیار، وزیراعظم عمران خان کا خطاب بھی متوقع، ایوان کا ماحول بہتر رکھنے کےلئے حکومت،اپوزیشن سے مشاورت بھی کرے گی۔وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی دباؤکےباوجودچین کےساتھ تعلقات متاثرنہیں ہوں گے،چینی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا چین نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا، مغربی ممالک کا پاکستان پر دباؤڈالنا نامناسب ہے،امریکا،بھارت اور دیگر ممالک کے چین کے خلاف اتحاد نے علاقائی صورتحال کو پیچیدہ کردیا ہے۔

Watch Live Public News