پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،30جون ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،30جون ، 2021
نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر، اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کیس پر سماعت کی، مراد علی شاہ کہتے ہیں سندھ اسمبلی میں بجٹ پر اپوزیشن کی جانب سے ایک بھی کٹ موشن سامنے نہیں آیا، ساتویں دن بجٹ پاس ہوگیا تو پھر انہوں نے ہنگامہ آرائی کی، انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔شریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کا معاملہ، لیگی رہنما حمزہ شہباز آج ایف آئی اے میں پیش ہونگے، انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی اے آفس کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات۔وزیراعظم عمران خان آج بجٹ اجلاس سے خطاب کریں گے، حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرلی، وزیراعظم کی تقریر کے دوران ایوان کا ماحول بہتر رکھنے کےلئے اپوزیشن سے معاملات طے ہوں گے، رواں سال کا ضمنی بجٹ بھی منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا۔عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا، فوادچودھری کہتے ہیں کل سے ٹک ٹاک کو بین کرنے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑہ کر سر چکراگیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کررہی ہیں؟ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہاہےاوگرا نے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی، پیٹرول 6 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش، سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال، حمتی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Watch Live Public News