آرمی چیف کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات

آرمی چیف کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ قطر کے سرکاری دورہ پر پہنچے جہاں انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے قطر کے نائب وزیر اعظم ڈاکٹر خالد بن محمد العظیم سے بھی ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور قطری قیادت کا باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع و سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے خوشگوار برادرانہ تعلقات اب پائیدار شراکت داری میں ڈھل رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔