پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،30 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،30 مارچ 2021
مہلک کرونا وبا ایک روز میں مزید 100 زندگیاں نگل گئی، اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 ہو گئی، 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے4ہزار84 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 8 فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 566 ہو گئی، 3 ہزار 170 مریضوں کی حالت تشویشناک۔پنجاب میں شادی کی تقریبات پر پابندی، پارکس اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا اعلان، صوبے میں مارکیٹس کا ٹائم 6 بجے تک کا ہوگا۔ لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ، میٹرو اور اورنج لائن ٹرین بند کرنے کا فیصلہ،12 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں موثر لاک ڈاؤن ہوگا، ریسٹورنٹس پر کھانا صرف لے جانے کی اجازت ہوگی، تمام پارکس بھی بندصدر مملکت عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا، صدرمملکت کو ویکسین کی دوسری ڈوز ایک ہفتے میں لگنی تھی، وزیردفاع پرویز خٹک نے بھی خود کو کوارنٹین کر لیا، عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل۔۔۔ ادھر آصف علی زرداری نے بھی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لیوفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ حماد اظہر لیں گے، شبلی فراز کہتے ہیں عبد الحفیظ شیخ کو ہٹانے کی بڑی وجہ مہنگائی ہے، فرخ حبیب اور فیصل جاوید کو اطلاعات اور نشریات کی تقسیم شدہ وزارتیں، شبلی فراز کو پٹرولیم کی وزارت ملنے کا امکان۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے حفیظ شیخ کی برطرفی پی ڈی ایم کی فتح قرار دی، کہا حفیظ شیخ کو سینیٹ میں شکست دی، حکومت ناکام پالیسیوں کے باعث ہونے والی مہنگائی کا اعتراف کر رہی، پارلیمانی سیاست حکومت کے خلاف زیادہ موثر ثابت ہوئی

Watch Live Public News