ڈالر کی قدر کئی ماہ میں کم ترین سطح پر آگئی

ڈالر کی قدر کئی ماہ میں کم ترین سطح پر آگئی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات عوام کو ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر کی قدر میں مزید83پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 153روپے 20پیسے ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 153روپے 20پیسےمیں فروخت ہو رہا ہے ٗ گزشتہ 21,22مہینوں میں پا کستان میں یہ ڈالر کی کم ترین سطح ہے۔اس کی وجہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں پاکستانی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی فتح ہے ٗ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کیلئے اپنی قسط کی منظوری دی ہے جبکہ ورلڈ بنک نے بھی عندیہ ظاہر کیا ہے جس کا ملکی معیشت پر مثبت اثر پڑا ہے۔لیکن ڈالر کی قدر کم ہونے کی وجہ سے برآمد کنندگان کو نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔ وہ تاجر جنہوں نے 158 یا اس سے زائد پر اپنی مصنوعات بیچی تھیں اور اب جب ان کی وصولیاں آئیں گی تو اس پر فی ڈالر انہیں پانچ پانچ روپے نقصان ہو گا ٗ اس کے ساتھ کیونک مہینے کا آخر ہے اس لئے پیمنٹس کا رجحان زیادہ ہے ۔ عالمی طور پر دیکھا جائے تو ڈالر مضبوط ہو رہا ہے لیکن پاکستان میں اس کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے۔

Watch Live Public News