کورونا میں مبتلا صدرِ مملکت کو وزیراعظم کا مشورہ

کورونا میں مبتلا صدرِ مملکت کو وزیراعظم کا مشورہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) عالمی وباء کورونا میں مبتلاء اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے اپنے ٹویٹر پیغام اپنی صحت کے لیے نیک تمناوؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ میں نیک خواہشات اور دعاؤں پر سب کا مشکور ہوں کیونکہ دعائیں شفایابی کا باعث بنتی ہیں۔ بہت ساری دعاؤں کے سبب میں آج بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ وزیر اعظم نے مجھ سے اپنا تجربہ شیئر کیا، آرام، نیند اور سوپ کا مشورہ دیا۔ اکاونٹ سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت گزشتہ روز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے، اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اللّٰہ کورونا سے متاثر لوگوں پررحم فرمائے۔ میں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی لیکن اینٹی باڈیز دوسری خوراک کے بعد بننا شروع ہوتی ہیں۔ براۓ مہربانی احتیاط جاری رکھیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔