لاہور (پبلک نیوز) شہر میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا۔ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بس ویگن کوسٹر ٹیکسی رکشہ چنگ چی پر پابندی عائد کردی گئی۔
مراسلے کے مطابق حکومت کی جانب سے اورنج ٹرین سپیڈو بس میٹرو بس کی بندش تک تمام پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔