اپوزیشن نے 196 ارکان کی حمایت حاصل کرنے کا دعوی کر دیا.اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں تحریک انصاف کے 21 منحرف اراکین بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے حکمران جماعت کی جویریہ ظفر کی بھی حمایت حاصل کرلی ہے. اپوزیشن کے اجلاس میں 21 حکومتی مںحرف ارکان شریک ہوئے. جویریہ ظفر بھی متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شریک ہوئیں. منحرف ارکان میں قاسم نون، راجہ ریاض، رمیش کمار، چوہدری فرخ، عامر لیاقت، وجیہہ قمر، عامر گوپانگ اور باسط بخاری شریک ہوئے جبکہ وقار وٹو، نزہت پٹھان، چوہدری عاصم نذیر، نواب شیر وسیر، افضل ڈانڈلا، ریاض مزاری بھی اجلاس میں شریک ہوئے. ذرائع کے مطابق سمی گیلانی، امجدکھوسہ بھی سندھ ہاوس میں موجود تھے. واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ ایم کیو ایم کے دونوں وفاقی وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے یعنی قومی اسمبلی میں منحرف حکومتی اراکین کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو اکثریت حاصل ہو چکی ہے۔