سپریم کورٹ کا فیصلہ جو نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے، شیخ رشید

سپریم کورٹ کا فیصلہ جو نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے، شیخ رشید
راولپنڈی : سابق وفاقی وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جو نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللہ نے سپریم کورٹ کے موجودہ بنچ کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ پاکستان کو موجودہ سنگین بحران سے نکالے ،1997کے سجاد شاہ والے حالات سپریم کورٹ میں پیدا کیے جارہے ہیں، لیکن اس مرتبہ بھی اس کا نتیجہ خوفناک اور تشویشناک ہی ہوگا، سپریم کورٹ کو تقسیم کرنا جمہوری غداری ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سپریم کورٹ کہے تو الیکشن کی شرط پر اور اوورسیز پاکستانی 20ارب روپے ڈونیشن دینے کو تیار ہیں ،90 دن میں انتخابات نہ ہوئے تو کوئی ضمانت نہیں کہ ماسٹر لال اکتوبر میں بھی انتخاب کروائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون نہیں ہوگا تو پھر جنگل کا قانون ہوگا، چھینا جھپٹی،خانہ جنگی،لوٹ مار ہوگی تو کوئی بچانے والا بھی نہیں ہوگا سپریم کورٹ کا فیصلہ جو نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے ۔ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اور ڈونر کا حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے، نااہل لوگ اپنے آپ کو اہل کروانے کیلئے چارٹر جہاز پر بکنے والے ممبروں کو لارہے ہیں ، رات کے اندھیرے میں لینڈ کرنے والے چوروں اور منی لانڈررز کو اس ملک کا ذمہ دار بنا دیا گیا ہے ، یہ سعودی عرب میں تحریری معافی لندن میں بیماری کا بہانہ بنا کر گئے ہیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔