کراچی : سندھ حکومت نے عید الفطر کی ایڈوانس سیلری دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لئے ایک اور اچھا اقدام، سندھ حکومت نے عید الفطر کی ایڈوانس سیلری دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت سرکاری ملازمین اور پینشنرکے لئے عید الفطر کے موقع پر ایڈوانس سیلری و الاؤنس دے گی۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔جاری مراسلے کے مطابق تمام ملازمین کو 17 اپریل تک سیلری و الاونسز ادا کردیئے جائیں گے۔