پنجاب کابینہ میں توسیع،مریم نواز کو گرین سگنل مل گیا

 پنجاب کابینہ میں توسیع،مریم نواز کو گرین سگنل مل گیا
کیپشن: پنجاب کابینہ میں توسیع،مریم نواز کو گرین سگنل مل گیا

ویب ڈیسک: پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے کا معاملہ،مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخاب کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ کابینہ میں توسیع کے حوالے سے ن لیگ کی قیادت نے مشاورت مکمل کر لی ہے، کابینہ میں سینئر مسلم لیگی ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا،سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو بھی پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ذمہ داری دئیے جانے کے حوالے سے رانا ثناءاللہ خان کو نواز شریف کا پیغام دے دیا گیا ہے،قائد کے پیغام کے بعد رانا ثناءاللہ پنجاب میں اہم ذمہ داری ادا کریں گے،منشاءاللہ سندھو ،کرنل ر ایوب گادھی سمیت دیگر کا بینہ کا حصہ ہوں گے، کابینہ میں اسوقت سب سے زیادہ نمائندگی لاہور کی ہے۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ گجرات ، نارووال ، اوکاڑہ ، سیالکوٹ اوکاڑہ راجن پور قصور راولپنڈی، سرگودھا کے اضلاع کے علاوہ کسی ضلع کی نمائندگی نہیں ملی تھی، پنجاب کابینہ کی توسیع میں ساہیوال، فیصل آباد ، ملتان لیہ ، بھکر ، خانیوال ، خوشاب ، بہاولنگر ، پاکپتن ، ڈی جی خان ، مظفر گڑھ ، لودھراں جہلم  کو نمائندگی دیئےجانے کا امکان  ہے۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا مزید کہنا ہے کہ پہلے ان اضلاع کو کابینہ میں نمائندگی نہیں مل سکی تھی، کابینہ میں توسیع کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مریم نواز کو گرین سگنل دے دیا ہے۔