ویب ڈیسک: گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے سیکرٹری کابینہ کو نگران حکومت میں گندم کی درآمد کی ہر لحاظ سے مکمل شفاف تحقیقات کا حکم دیدیا۔
وزیراعظم نے دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات کو سامنے رکھ کر سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سیکرٹری کابینہ کو پیر تک حتمی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مجھے ذمہ داروں کا واضح تعین کرکے بتایا جائے کوئی لگی لپٹی مت رکھیں۔
سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں دوسری انکوائری کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ کمیٹی آج چھٹی کے باوجود بھی پہلی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لے گی۔
دوسری جانب گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے سربراہ کمیٹی کامران علی
افضل نے ملاقات کی ہے۔ سربراہ گندم انکوائری کمیٹی نے وزیراعظم کو گندم معاملے پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کمیٹی کے سربراہ کو معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گندم معاملے کے ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی آج قائد ن لیگ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔