ویب ڈیسک: ہزاروں فرزندان اسلام آج مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف میں بیٹھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اعتکاف بیٹھنے والوں میں سعودی شہریوں کے علاوہ ملک میں مختلف ممالک سے روزگار کے لئے آئے مقیم افراد عمرہ اور زیارت کے لئے آنے والے افراد شامل ہیں۔
مسجد الحرام میں تین ہزار افراد اعتکاف کریں گے،جن میں 2500 مرد اور 500 خواتین شامل ہیں۔ اعتکاف کے لئے رجسٹریشن کا آغاز رمضان شروع ہونے کے ساتھ ہوگیا تھا۔
دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ میں 4000 کے قریب مرد و خواتین اعتکاف میں بیٹھیں گے، معتکفین کے لئے سحری اور افطاری کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔