ٹورنٹو ایئرپورٹ پر گرفتار پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس ملازمت سے معطل

ٹورنٹو ایئرپورٹ پر گرفتار پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس ملازمت سے معطل
کیپشن: Air hostesses suspended
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ٹورنٹو ایئرپورٹ پر کسٹمز کے زیر حراست پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) کی ایئر ہوسٹس کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قومی ائیر لائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پر تعینات خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم اب انہیں معطل کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق حنا ثانی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کیا گیا ہے آج شام پاکستان پہنچنے والی فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کی جائیں گی۔

   ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے فضائی میزبان کو ممنوعہ اشیا کی موجودگی کے باعث زیرحراست رکھا گیا تھا، پی آئی اے کی پرواز نمبر 789 پر تعینات فضائی میزبان لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔

ترجمان کے مطابق فضائی میزبان کو کافی دیر تک پوچھ گچھ کے بعد کسٹمز حکام نے ریلیز کیا تھا، حنا ثانی کو واپسی کی پرواز نمبر پی کے 798 پربطور فضائی میزبان تعینات نہیں کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق فضائی میزبان کو ڈسپلنری ایکشن کے تحت معطل کر دیا گیا ہے محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News