پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،30 مئی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،30 مئی ، 2021
ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی ہونے لگی، این سی او سی حکام کا صورتحال پر اطمینان کا اظہار، کورونا سے مزید 56 افراد انتقال کرگئے، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 20 ہزار 736 ہوگئی، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار697 کیس پورٹ ہوئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح چار اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی، خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر انتقال کرگئیں۔صوبہ پنجاب میں 7 جون سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا، میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے، این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر میں کورونا سے متعلق صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، کل سے تمام صوبے کلاسز شروع کرسکتے ہیں، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کےعملے کےلیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی۔بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی جاری، گزشتہ24 گھںٹوں کے دوران مزید3 ہزار460 افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی کل تعداد تین لاکھ 22 ہزار512 ہوگئی، ایک روز میں مزید ایک لاکھ 65 ہزار553 نئے مریض رپورٹ ہوئے، کورونا کے پھیلاؤ کی شرح ساڑھے سات فیصد ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لاک ڈاؤن میں 7 جون تک توسیع کردی گئی۔پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا، فواد چودھری کہتے ہیں مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں، اووسیز پاکستانیوں نے ایک ہزار ارب روپیہ پاکستان بھیجا، اسٹاک مارکیٹ نے 2 ارب زائد شیئرز کی خریدو فروخت سے نیا ریکارڈ قائم کیا، جب معیشت اوپر جارہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے تو اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔