ملتان (پبلک نیوز) ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خانیوال روڈ پر کاٹن فیکٹری میں آگ لگ گئی، 20 گھنٹے گزر جانے کے باوجود آگ پر قابو نہی پایا جا سکا۔
ریسکیو کی 25سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ سمیت مظفر گڑھ خانیوال سے منگوائی گئی ریسکیو کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہی ہو سکی۔ آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں روئی کی گانٹھیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ ریسکیو عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔