اسلا م آباد ( پبلک نیوز) یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اور مٹی کے تیم کی قیمت میں معمولی اضافے کی تجویز دی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے وزارت خزانہ کو حتمی منظوری کیلئے سمری بھجوادی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔