سعودی عرب میں 40فیصد آبادی کو ویکسینیشن کی پہلی خوراک دیدی گئی

سعودی عرب میں 40فیصد آبادی کو ویکسینیشن کی پہلی خوراک دیدی گئی

پبلک نیوز: سعودی عرب میں چالیس فیصد آبادی کو کورونا وائرس ویکسینیشن کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔ سعودی عرب بھر میں ویکسینیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کو مفت کورونا وائرس ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ویکسین بہترین علاج ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 56 مریض جابحق ہو گئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔