کیا آپ جانتے ہیں لتا منگیشکر کی گود میں بیٹھا یہ بچہ کون ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں لتا منگیشکر کی گود میں بیٹھا یہ بچہ کون ہے؟
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سے متعلق کہانیاں اور پہیلیاں مداحوں کے دلوں کو بہت چھوتی ہیں۔ اگر کسی سٹار کے بچپن کی تصاویر منظر عام پر آتی ہیں تو مداح یہ جاننے کے لیے زبردست کمنٹس کرتے ہیں کہ یہ سٹار کون ہے؟ اب ایسی ہی ایک تصویر سامنے آئی ہے جسے لتا منگیشکر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ اس تصویر میں لتا منگیشکر کی گود میں ایک بچہ نظر آرہا ہے۔ یہ تصویر لتا منگیشکر نے بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر بپی لہری کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لتا منگیشکر نے لکھا، ‘ہیپی برتھ ڈے بپی۔ خدا آپ کو ہمیشہ خوش اور سلامت رکھے۔ https://twitter.com/mangeshkarlata/status/1464594844643315718?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1464594844643315718%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fentertainment%2F73564%2Flata-mangeshkar-bappi-lahiri-bollywood%2F اس طرح 27 نومبر کو بپی لہری کی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اپنی پرانی تصویر شیئر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ بپی لہڑی اس سال 69 سال کے ہو گئے ہیں۔ بپی لہری بالی ووڈ کے میوزک ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے ہندوستانی میوزک انڈسٹری کو کئی مشہور گانے دیئے۔ تاہم بپی لہری کی موسیقی جتنی مقبول ہے، اتنا ہی ان کا انداز بھی ہے۔ ان کے سونے کے زیورات اکثر موضوع بحث رہتے ہیں۔

Watch Live Public News