چٹاگانگ ٹیسٹ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

چٹاگانگ ٹیسٹ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
چٹاگانگ: (ویب ڈیسک) پاکستان نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا تھا جسے قومی بلے بازوں نے 59 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستانی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 109 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ عبداللہ شفیق 73 رنز بنا کر مہدی حسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو کر پویلین لوٹے، انہوں نے عابد علی کیساتھ مل کر شاندار بلے بازی کی اور 151 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1465558651117133824?s=20 دوسرے آئوٹ ہونے والے بلے باز عابد علی تھے جو اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے، انہوں نے 91 رنز بنائے جبکہ بنگلا دیشی گیند باز تاج السلام نے انھیں ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔ اس سے قبل ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 330 رنز بنائے تھے۔ اس کے جواب میں پاکستانی ٹیم اوپنرز کی شاندار شراکت کے باوجود 286 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1465555283112042496?s=20 پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں عابد علی نے شاندار بیٹنگ کی اور 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں عبداللہ شفیق 52 اور فہیم اشرف 38 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ بنگلا دیش کی پہلی اننگز کی خاص بات لٹن داس کی سنچری تھی۔ انہوں نے 114 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا تھا۔ https://twitter.com/ICC/status/1465559418502889477?s=20 خیال رہے کہ بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ جیت کر پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے. آئی سی سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اس فہرست میں‌سری لنکا پہلے، پاکستان دوسرے، انڈیا تیسرے، ویسٹ انڈیز چوتھے اور نیوزی لینڈ‌پانچویں نمبر پر ہے.