خاتون، 3بچیوں‌کاقتل: ملزم فواد نے اہم تفصیلات فراہم کر دیں

خاتون، 3بچیوں‌کاقتل: ملزم فواد نے اہم تفصیلات فراہم کر دیں
کراچی: شمسی سوسائٹی میں بیوی اور تین بچیوں کے قتل کا معاملہ ، ملزم فواد نے انویسٹرز کے نام اور تفصیلات پولیس کو فراہم کردیں ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے سات انیوسٹرز کے نام بتائے ہیں، ملزم فوڈ انڈسٹری میں انویسٹرز کے پیسوں سے ٹریڈنگ کررہا تھا، گذشتہ پانچ سے چھ ماہ سے ملزم منافع نہیں دے پارہا تھا، انویسٹرز منافع اور اصل رقم کی واپسی کے لئے ملزم کے گھر کے چکر لگارہے تھے، ساتوں انویسٹرز کے فون اور بینک اکاؤنٹس کی چھان بین کی جائے گی اور ملزم کی فراہم کردہ تفصیلات کی تحقیقات شروع کردی ہیں. دوسری جانب کراچی ملیر شمسی سوسائٹی میں قتل ہونے والی ماں اور تین بیٹیوں کی نماز جنازہ کی ادائیگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، چاروں میتیں شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ قبرستان سے متصل جامع مسجد اولیاء منتقل کردی گئیں ہیں اور نماز عصر کی ادائیگی کے بعد نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں شرکت کے لئے لواحقین، اہل محلہ اور دیگر افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔