ماسکو: روس کی اعلی ٰ ترین عدالت (سپریم کورٹ) نے ایل جی بی ٹی ( LGBT) تحریک کو "انتہا پسند" قرار دے کر پابندی لگا دی ہے۔ روس کی سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ "ایل جی بی ٹی موومنٹ(LGBT Movement)" کو انتہا پسند قرار دیا جانا چاہیے. عدالت نے اعلان کیا کہ اس نے وزارت انصاف کی جانب سے "بین الاقوامی LGBT سماجی تحریک" کو انتہا پسند تسلیم کرنے اور روس میں اس کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کی درخواست منظور کر لی ہے۔