لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر رواں ہفتے سمارٹ لاک ڈاؤن کی کوئی پابندیاں عائد نہیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق سموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے بارے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں سموگ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر رواں ہفتے سمارٹ لاک ڈاؤن کی کوئی پابندیاں عائد نہیں ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ سکولز میں موسم سرما کی چھٹیاں 18 دسمبر2023 سے شروع ہوں گی اور موسم سرما کی چھٹیاں یکم جنوری تک ہوں گی۔