(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے کی سطح پر آگئی۔
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 2650 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔