کراچی ( پبلک نیوز) شاھ لطیف ٹاون میں پولیس نے ڈکتیوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ بلدیہ ٹاون اور کورنگی میں بھی اسلحہ کے زور پر دن دیہاڑے شہری اپنی قیمتی اشیاء اور نقدی سے محروم ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاون پولیس نے بڑی کارروائی کی۔ ڈکتیوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے گرفتار ملزمان سے 190 گرام خالص سونا، دو لاکھ پچاس ہزار روپے ،18 موبائل فون اور 03 پستول برامد ہوئیں۔ ملزمان نے 21 جولائی کو قیوم آباد میں سنار کی دکان لوٹی تھی گرفتار ملزمان کے قبضے سے دکان سے لوٹا گیا سونا بھی برامد کرلیا گرفتار ملزمان نے دوران تفیش متعدد افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ بلدیہ مدینہ کالونی کےعلاقے مسلم مجاھد کالونی میں شہری سے اسلحہ کے زور پر لوٹ ماری کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم نے موبائل چھینا تو شہری مزاحمت کرتا رہا مزحمت پر ملزم نے پہلے ایک پھر دو مزید گولیاں چلائیں۔ ملزمان کی فائرنگ سے شہری احسان یعقوب زخمی ہوگیا۔ شہری دو گولیاں چلنے پر بھی مزحمت کرتا رہا تیسری گولی شہری کو لگی پھر بھی ملزمان کو روکتا رہا دونوں ملزمان موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے لگی۔ دن دیہاڑے شہری اپنی قیمتی اشیاء اور نقدی سے محروم ہونے لگے کورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر 33ڈی میں ایک اور شہری اسٹریٹ کرمنلز کا شکار ہوگیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز کو موصول ہوگئی شہری نے اسٹریٹ کرمنلز کو دیکھ کر موٹر سائیکل کی رفتار بڑھائی اسٹریٹ کرمنلز نے بھی موٹر سائیکل کی رفتار بڑھائی اور شہری کو روک لیا ایک اسٹریٹ کرمنل نے اترتے ہی شہری کو تھپڑ رسید کیا دوسرے اسٹریٹ کرمنل نے بھی موٹر سائیکل سے اترتے ہی شہری کو تھپڑ مارا دونوں اسٹریٹ کرمنلز نے شہری کی تلاشی لی اور فرار ہوگئے۔ ملزمان نے 30 سیکنڈ میں واردات مکمل کی دونوں ملزمان نے شلوار قمیض پہنا ہوا تھا اور شناخت چھپناے کے لئے ایک ملزم نے ماسک جبکہ دوسرے نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔