سابق امریکی صدر باراک اوباما نے وسط مدتی انتخابات کے تناظر میں کہا ہے اگلے ماہ جمہوریت خطرے میں ہو سکتی ہے۔ امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے ڈیموکریٹس کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جارجیا میں انتخابی مہم کے دوران کہا کہ نومبر میں امریکی جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں۔ ہر شخص کو باہر نکلنا ہو گا تاکہ انتخابی حوالے سے سازشی تھیوریوں والوں کا راستہ روکا جائے اور ان کے ہاتھوں کو اقتدار کے کنٹرول پر نہ آنے دیا جائے۔ سابق صدر باراک اوباما کا خطاب میں کہنا تھا کہ یہ کافی نہیں ہے کہ ڈیمو کریٹس کو انتخابی بیلٹ کے اوپر والے خانے میں چن لیا جائے۔