ویب ڈیسک: متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نےروٹی مہنگی کرنےکافیصلہ،خودساختہ طورپرروٹی6روپے مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے کومسترد کرتے ہیں،جب روٹی 14روپے کی ہوئی توآٹے کاتھیلا1500روپے کاتھا،اب آٹے کاتھیلا1800روپے میں فروخت ہورہاہے۔
گیس لوڈشیڈنگ سے مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ آٹے کی پرانی قیمت کو برقرار اور لوڈ شیڈنگ میں کمی لائی جائے،مطالبات منظور نہ کئے گئے تو روٹی20روپے کی کریں گے۔