پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز نے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک امتحانات کے نتائج ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ کی جانب سے پروموشن پالیسی کی عدم منظوری کے باعث میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا شیڈول التوا کا شکار ہو گیا ہے۔ سیکرٹری بورڈز پنجاب کا کہنا ہے کہ پروموشن پالیسی کی منظوری کے بعد امتحانی نتائج کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ منتخب وزیر وزیراعظم کہتا تھا ہمیں سرمایہ کاری دو ہمیں بھیک نہیں چاہیے۔ آج عمران خان کوئی بیان اٹھالیں وہ بھیک مانگتا نظر آئے گا۔ دنیا کو کہتا ہے کورونا آیا ہے پاکستان کی مدد کرو۔ اپنی نالائقی کی وجہ سے معاشی بحران آتا ہے تو دنیا سے ایک ارب اور پچاس کروڑ ڈالر مانگتا ہے۔ کورونا وائرس اور ڈینگی کے بعد شہر میں سموگ کی آمد کا خطرہ سر اٹھانے لگا۔ چیئرمین جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن جسٹس(ر)علی اکبر قریشی کی سربراہی میں سموگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد، سیکریٹری ماحولیات سید مبشر حسین بھی شریک۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ، رحمت اللعالمینؐ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آٹومیشن سسٹم کا افتتاح، آٹومیشن سسٹم کے آغاز سے رحمت اللعالمینؐ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہلا پیپر لیس سرکاری ہسپتال بن گیا۔ بزدار حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔ صوبہ بھر کے 11 لاکھ محنت کشوں کیلئے پنجاب مزدور کارڈ سکیم کے اجراء کیلئے پیسی (PESSI) اور بینک آف پنجاب کے درمیان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔