لاہور (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ، رحمت اللعالمینؐ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آٹومیشن سسٹم کا افتتاح، آٹومیشن سسٹم کے آغاز سے رحمت اللعالمینؐ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہلا پیپر لیس سرکاری ہسپتال بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور تختی کی نقاب کشائی کرکے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے رحمت اللعالمینؐ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آٹومیشن سسٹم کا افتتاح کیا۔ کمشنر پیسی نے بریفنگ میں بتایا کہ آٹومیشن سسٹم سے رحمت اللعالمینؐ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پیپرلیس دور میں داخل ہو گیا ہے اور یہ ادارہ پہلا پیپرلیس سرکاری ہسپتال ہے۔ مریضوں کو علاج کیلئے اپنے ساتھ طبی رپورٹیں اور دیگر کاغذات لانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمینؐ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی آٹومیشن سسٹم پر منتقلی خوش آئند ہے۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی بتدریج آٹومیشن کی جائے گی۔