ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 122 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے کے اضافہ سے لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 99 روپے 51 پیسے ہو گئی۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 7روپے 5 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99روپے 31 پیسے مقرر کر دی گئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر کے پہلے پندرہ روز کے لیے ہو گا۔مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے بری خبر
— Public News (@PublicNews_Com) September 30, 2021
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کا اضافہ،نوٹیفیکشن
پیٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے مقرر،نوٹیفیکشن pic.twitter.com/C6JWDCpAI9
اسلام آباد (پبلک نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری۔ نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔