(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی شرائط میں نرمی کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ چائینز کی نقل و حرکت کے لیے بلٹ پروف گاڑی کی شرط میں واضح نرمی کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے بلٹ پروف گاڑی کی شرط میں نرمی سے متعلق تمام ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق تعلیم کے حصول کے لیے سفر کرنےوالے چائینز کی بلٹ پروف گاڑی پر سفر کرنے کی شرط ختم کردی ، چائینز بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے بھی بلٹ گاڑی استعمال نہ کرنے کی رعائیت دیدی۔تفریح کی غرض سے آئے انفرادی چینی باشندوں کو بھی بلٹ پروف گاڑی سے چھوٹ مل گئی ، میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں بھی بلٹ پروف گاڑی کے استعمال پر رعائیت دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے چائینز کی جانب سے سخت شرائط پر تحفظات پر نرمی کا فیصلہ کیا ہے، چائینز کی جانب سے بلٹ پروف گاڑی کی شرط سے مالی مشکلات کے باعث نرمی کی اپیل کی تھی ۔جس پر حکومت نے چائینز کی جانب سے سخت شرائط پر تحفظات پر نرمی کا فیصلہ کیا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بڑے پروجیکٹس پر کام کرنے والے چائینز پر بلٹ پروف گاڑی کی شرط برقرار رکھی گئی ہے، حساس علاقوں ، پانچ سے زیادہ چائنز سفر کی صورت میں بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں گے،سپورٹس مین ، چائینز صحافی اور ڈیپلومیٹس پر بلٹ پروف گاڑی کی شرط برقرار ہے۔