سندھ کی تمام عدالتوں کی کارروائی لائیو سٹریمنگ ہوگی، نگران وزیر قانون

سندھ کی تمام عدالتوں کی کارروائی لائیو سٹریمنگ ہوگی، نگران وزیر قانون
کراچی : نگران سندھ حکومت نے صوبہ کی تمام عدالتوں کی کارروائی لائیو اسٹریمنگ کرنے کا اعلان کردیا۔ نگران وزیر قانون عمر سومرو نے کہا کہ ہم سندھ کی تمام عدالتوں کی کارروائی لائیو سٹریمنگ کرنے جارہے ہیں،اس ضمن میں سمری وزیراعلی سندھ کو بھیجوں گا، کارروائی لائیو سٹریمنگ چلنے سے پتا چلیگا کہ کون کیا کررہا ہے۔ عمر سومرو نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ وکلا برادری کے جو بھی مسائل ہیں وہ حل کریں، ہمیں اپنی وکلا بارز کو سہولتیں دینی ہونگی، وکلا برادری خود کو اکیلے نہ سمجھیں،بارز کو کتابیں، لیپ ٹاپس دیں گے، سندھ کی عوام اور سندھ کے بارز کی نہیں سنی گئی۔ نگراں وزیر قانون نے کہا کہ کل ہی جسٹس منظور علی شاہ نے کہا کہ کچھ ایسے معاملات ہیں جن کا فیصلہ پارلیمنٹ کو ہی کرنا چاہئیے، مجھے امید ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سندھ کی بارز اور عوام کا اعتماد بحال ہوگا،میں عدم اعتماد کا اظہار نہیں کر رہا ہے لیکن ہم پوزیٹیو ہیں،جسٹس قاضی فائز عیس کی سربراہی میں روشنی کی کرن نظر آرہی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔