خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی
کیپشن: خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریب کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی حراستی تشدد کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔  

عدالت نے  ڈی جی ایف آئی اے کو پولیس افسران کے خلاف شکایت درج کرکے کارروائی کی ہدایت کردی۔ 

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہوا کہ آمنہ عروج پر جسمانی ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا۔ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کے تحت حراستی تشدد ایک جرم ہے۔ ملزمان کو سزا دینے کے لیے اس کیس کی تحقیقات ضروری ہیں۔ 

تحریری حکم کے مطابق ملزمہ آمنہ عروج کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا۔ عدالتی حکم پر ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ آمنہ عروج نے  بتایا کہ درخواست اسکی جانب سے دی گئی ہے۔

Watch Live Public News