جرمنی میں خاتون کا بس مسافروں پر چاقو سے حملہ ، 5 زخمی

attack in germany 5 wounded
کیپشن: attack in germany 5 wounded
سورس: google

ویب ڈیسک : جرمنی میں خاتو ن کا حملہ ، چاقو کے وار کرکے  پانچ افراد زخمی کردئیے ، تین کی حالت نازک، پولیس نے پاگل قرار دیتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا  ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت اس بس پر چالیس افراد سوار تھے اور یہ واقعہ کولون شہر سے 75 کلومیٹر دور واقع شہر زیگن میں پیش آیا، جہاں یہ بس سٹی فیسٹیول میں شرکت کے لیے ان مسافروں کو لیے جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شام سات بج کر چالیس منٹ پر پیش آیا، جب کہ متعدد مسافروں کی جانب سے پولیس کو مطلع کرنے پر مشتبہ حملہ آور خاتون کو حراست میں لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ32 سالہ خاتون جرمن شہریت کی حامل ہے۔ پولیس کے مطابق اس حملے کے پس پردہ مقاصد تو واضح نہیں، تاہم اس کے دہشت گردانہ واقعہ ہونے کے اشارے نہیں ملے ہیں۔ جرمن اخبار بلڈ کے مطابق مشتبہ حملہ آور ذہنی مسائل کی شکار خاتون ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ زولنگن شہر میں ایک ہفتے قبل دہشت گردانہ حملے کے ایک ہفتے بعد پیش آیا ہے۔ زولنگن شہر میں ایک فیسٹیول کے دوران ایک حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے تین افراد کو ہلاک جب کہ دیگر آٹھ کو زخمی کر دیا تھا۔

Watch Live Public News